اسلام علیکم

محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com



System Beep ko Khatam krein-=-سسٹم بیپ کو ختم کریں

0 تبصرہ جات


آج میں آپ کے لیے ایک انتہائی اہم شئیرنگ لے کے حاضر ہوا ہوں۔۔۔
اس تھریڈ میں آپ کو میں بتاؤں گا کہ کیسے سسٹم کی بیپ آواز کوختم کرتے ہیں۔
یہ آواز اکژ زیادہ بٹن دبانے سے آتی ہے۔۔جب آپ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس میں ایک ہی وقت زیادہ بٹن دبانے پڑتے ہیں۔۔
تو اس طرح سسٹم کے مدر بورڈ میں لگے منی سپیکر میں سے بیپ کی آواز آتی ہے جو اکژ ناگوار گزرتی ہے۔۔۔
تو اس کا حل آج میں آپ کو بتاؤں گا۔۔
آپ اس آواز کو بڑی آسانی سے ختم کر سکتے ہیں۔۔۔ جی ہاں۔۔
اس کے دو طریقہ ہیں۔۔
پہلا طریقہ۔
سب سے پہلے آپ سسٹم کا ڈیوائس منیجر اوپن کریں مائی کمپیوٹر پے رائٹ کلک کر کے پراپرٹیز اوپن کریں

اور ہارڈوئیر ٹیگ پہ کلک کریں جس سے ڈیوائس منیجر سامنے آجائے گا اسے اوپن کر لیں۔
٭۔پھر آپ ڈیوائس منیجرمیں مینیو سے
View \ Show hidden devices
کو کلک کریں۔

٭۔اب نیچے لسٹ میں آپ
Non-Plug and Play Drivers
کو ڈھونڈیں

اور اس میں موجود بیپ آپشن پہ رائٹ کلک کر کہ ڈس ایبل کر دیں۔۔
٭۔اگر ریسٹارٹ کا باکس آئے تو نو سلیکٹ کریں۔۔

اور بیپ کی پراپرٹیز میں جا کہ آپ سٹارٹ اپ سٹیٹس کو ڈس ایبل کر دیں اور پھر سٹاپ بھی کردیں۔ جیسا کہ امیج میں دکھایا گیا ہے۔۔
٭۔اسطرح آپ کی سسٹم کی بیپ آواز بند ہو جائے گی۔۔
٭دوسرا طریقہ۔
٭۔آپ سسٹم کی رجسٹری سے بھی آواز کو بند کر سکتے ہیں۔۔
اس کے لیے آپ کو رن میں جا کہ
regedit.exe
لکھیں اور رن کریں جس سے آپ کو امیج میں دکھایا گیا ڈایالاگ نظر آئے گا۔۔

اس کہ بعد آپ اس پاتھ کو فالو کر کہ رجسٹری میں فولڈرز کو کھولیں
HKEY_CURRENT_USER\Control Panel\Sound
اور بیپ کو سلیکٹ کریں رائٹ سائیڈ پہ//۔
٭۔ اور پھر بیپ کی ویلیو کو نو میں بدل دیں۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جی جناب۔۔۔۔!!!۔
یہ تھے دو طریقے جس کے زریعے آپ سسٹم کی بیپ آواز سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔۔
آپکو میری کوشش کیسی لگی ضرور بتایئے گا،،۔۔
جلد ہی ملتے ہیں کسی اور دلچسپ ٹاپک کے ساتھ تب تک مجھے دیں اجازت ۔۔۔۔۔
ربّ راکھا۔

0 تبصرہ جات:

Pak Urdu Installer

فیس بک پر ہمارا صفہ

اپنے فیس بک پر لکھیں

مہمان ممالک

free counters