اسلام علیکم

محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com



Showing posts with label آئی ٹی کی دنیا. Show all posts
Showing posts with label آئی ٹی کی دنیا. Show all posts

System Beep ko Khatam krein-=-سسٹم بیپ کو ختم کریں

0 تبصرہ جات


آج میں آپ کے لیے ایک انتہائی اہم شئیرنگ لے کے حاضر ہوا ہوں۔۔۔
اس تھریڈ میں آپ کو میں بتاؤں گا کہ کیسے سسٹم کی بیپ آواز کوختم کرتے ہیں۔
یہ آواز اکژ زیادہ بٹن دبانے سے آتی ہے۔۔جب آپ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس میں ایک ہی وقت زیادہ بٹن دبانے پڑتے ہیں۔۔
تو اس طرح سسٹم کے مدر بورڈ میں لگے منی سپیکر میں سے بیپ کی آواز آتی ہے جو اکژ ناگوار گزرتی ہے۔۔۔
تو اس کا حل آج میں آپ کو بتاؤں گا۔۔
آپ اس آواز کو بڑی آسانی سے ختم کر سکتے ہیں۔۔۔ جی ہاں۔۔
اس کے دو طریقہ ہیں۔۔
پہلا طریقہ۔
سب سے پہلے آپ سسٹم کا ڈیوائس منیجر اوپن کریں مائی کمپیوٹر پے رائٹ کلک کر کے پراپرٹیز اوپن کریں

اور ہارڈوئیر ٹیگ پہ کلک کریں جس سے ڈیوائس منیجر سامنے آجائے گا اسے اوپن کر لیں۔
٭۔پھر آپ ڈیوائس منیجرمیں مینیو سے
View \ Show hidden devices
کو کلک کریں۔

٭۔اب نیچے لسٹ میں آپ
Non-Plug and Play Drivers
کو ڈھونڈیں

اور اس میں موجود بیپ آپشن پہ رائٹ کلک کر کہ ڈس ایبل کر دیں۔۔
٭۔اگر ریسٹارٹ کا باکس آئے تو نو سلیکٹ کریں۔۔

اور بیپ کی پراپرٹیز میں جا کہ آپ سٹارٹ اپ سٹیٹس کو ڈس ایبل کر دیں اور پھر سٹاپ بھی کردیں۔ جیسا کہ امیج میں دکھایا گیا ہے۔۔
٭۔اسطرح آپ کی سسٹم کی بیپ آواز بند ہو جائے گی۔۔
٭دوسرا طریقہ۔
٭۔آپ سسٹم کی رجسٹری سے بھی آواز کو بند کر سکتے ہیں۔۔
اس کے لیے آپ کو رن میں جا کہ
regedit.exe
لکھیں اور رن کریں جس سے آپ کو امیج میں دکھایا گیا ڈایالاگ نظر آئے گا۔۔

اس کہ بعد آپ اس پاتھ کو فالو کر کہ رجسٹری میں فولڈرز کو کھولیں
HKEY_CURRENT_USER\Control Panel\Sound
اور بیپ کو سلیکٹ کریں رائٹ سائیڈ پہ//۔
٭۔ اور پھر بیپ کی ویلیو کو نو میں بدل دیں۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جی جناب۔۔۔۔!!!۔
یہ تھے دو طریقے جس کے زریعے آپ سسٹم کی بیپ آواز سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔۔
آپکو میری کوشش کیسی لگی ضرور بتایئے گا،،۔۔
جلد ہی ملتے ہیں کسی اور دلچسپ ٹاپک کے ساتھ تب تک مجھے دیں اجازت ۔۔۔۔۔
ربّ راکھا۔

یس بک کی جانب سے کمپنی ملازمین کو اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے کی ترغیب

0 تبصرہ جات
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے
droidfood
نامی مہم کے ذریعے کمپنی ملازمین کو اس بات کی ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ ایپل آئی فون کی بجائے اب اینڈرائیڈ سمارٹ فونز استعمال کریں۔
چونکہ شروع میں اینڈرائیڈ ، آئی او ایس کے مقابلے میں کچھ خاص نہیں تھا لہذا فیس بک نے اپنی تمام تر توجہ آئی او ایس ایپلی کیشن پررکھی، اور کمپنی ملازمین نے دھڑا دھڑ آئی فون خریدے۔ لیکن چونکہ اب فیس بک کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن بھی مقبولیت حاصل کرچکی ہےلہذا کمپنی یہ چاہتی ہے کہ کوئی بھی نیا ورژن ریلیز کرنے سے قبل کمپنی ملازمین اسے اچھی طرح چیک کریں اور اس میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کریں۔ پر مسئلہ یہ ہے کہ بہت کم کمپنی ملازمین اینڈرائیڈ فون کے مالک ہیں۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو یہ مہم چلانا پڑ رہی ہے۔

فیس بک ملازمین کو اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور انہیں فیس بک ایپلی کیشن میں کسی خرابی کی رپورٹ کے لیے بس اپنے فون کو زور زور سے ہلانا ہوتا ہے۔ اس فیچر کو Rage Shake کا نام دیا گیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کمپنی کی یہ مہم کامیاب ہوتی ہے اور فیس بک ملازمین آئی فون کو چھوڑ کر اینڈرائیڈ پر منتقل ہوتے ہیں؟ تاکہ صارفین کو ہر قسم کی خرابی سے پاک ایپلی کیشن مہیا کی جاسکے اور انہیں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

یوایس بی میں وائرس کی وجہ سے ہائیڈ ہوجانے والی فائلز اور فولڈر کا حل

0 تبصرہ جات
یوایس بی میں وائرس کی وجہ سے ہائیڈ ہوجانے والی فائلز اور فولڈر کا حل

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
اکثر و بیشتر دیکنھے میں آیا ہے کہ یو ایس بی ڈرائیوز میں ایسے وائرس آجاتے ہیں جو تمام فائلز اور فولڈرز کو چھپا/ ہائیڈ کردیتے ہیں۔
آج اللہ کے فضل و کرم سے اس کا حل لے کر حاضر خدمت ہوں
صرف اور صرف یو ایس بی کو کسی ایسے کمپیوٹر میں لگائیں جس میں وائیرس نہ ہو۔ پھر RUN میں CMD لکھ کر ڈاس/ DOS کھولیں اور نیچے دی گئي لائین کو لکھیں جہاں جی/G لکھا ہے وہاں آپنا ڈرائیو لیٹر لکھیں اور اینٹر داغ دیں۔ چند سکنڈ کے بعد آپ کی ڈرائیو میں تمام فولڈر ظاہر ہوجائیں گے ان شاء اللہ


اگر مزید مشکلات آرہی ہوں تو قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں(ابتسامہ)

Invalid Entries کو ختم کرئیے

0 تبصرہ جات
السلام و علیکم دوستو۔
کیسے مزاج ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا سسٹم میں انسٹال پروگرامز کو Remove کرنا پڑتا ہے، ہم انہیں ان انسٹال تو کردیتے ہیں مگر اس کی کچھ انٹریز باقی رہ جاتی جو بسا اوقات پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔ نہیں نہیں اب نہیں بنیں گی کیونکہ آج ہم انہیں بھی Remove کرنا سیکھیں گے۔

سٹارٹ پر کلک کریں
Run کو کلک کرکے Regedit لکھ کر انٹر کر دیں۔
HKEY_LOCAL_MACHINE\Software\Microsoft\Windows\Curr entVersion\Uninstall کے پاتھ پر جائیے
یہاں Uninstall کو Expand کریں گے تو سسٹم میں موجود تمام سافٹوئیر کی لسٹ مل جائے گی۔ اور جو سافٹوئیر آپکو پریشان کر رہا ہے اسکی تمام Entries کو ختم کردیں۔
اس مقصد کے لیے بہت سے سافٹوئیر بھی موجود ہیں انشاءاللہ انہیں بھی شئیر کیا جائیگا
اجازت چاہوں گا۔ اپنا خیال رکھئے گا اللہ حافظ۔

Kia App Ko Mallum Hai Ke App Ke System May

0 تبصرہ جات













ونڈوز کیز کی چند ٹپس

0 تبصرہ جات
ونڈوز کیز کی چند ٹپس


آپ اپنے کی بورڈ کی ایک کی جس پر ونڈوز کا لوگو اس سے مختلف کام لے سکتے ہیں جو آپ ماوس کے بغیر بالکل آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں.

ذیل میں پانچ ونڈوز کی شارٹ کٹس اور ان کے بارے میں تعارف دیا جا رہا ہے.


Windows + D :

اس کی کی مدد سے آپ نے جتنی بھی اپلیکیشن کھولی ہوئی ہیں ان تمام کو منیمائز کر سکتے ہیں تاکہ آپ ڈیسک ٹاپ دیکھ سکیں۔ دوسری بار دبانے سے تمام اپلیکشن واپس اپنی سابقہ حالت میں آ جائیں گی۔


Windows + E :

اس کی مدد سے ونڈوز ایکسپلورر کو کھولا جا سکتا ہے جہاں سے آپ فائلوں کو مینج کرتے ہیں.


Windows + F :

اس کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر میں موجود فائلوں کو تلاش کرسکتے ہیں


Windows + Pause/Break :

اس کی مدد سے سسٹم پراپرٹیز ونڈو کھولی جا سکتی ہے۔


Windows + L :

اس کی مدد سے آپ اپنا کمپیوٹر بغیر کسی فائل کو بند کئے لاگ آف کرسکتے ہیں. اس کا فائدہ یہ ہے کہ کوئی آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے کمپیوٹر کو استعمال نہیں کرسکتا

اپن کا اپنا براوزر ۔۔۔ آپ بھی بنا سکتےہیں!

0 تبصرہ جات
اپن کا اپنا براوزر ۔۔۔ آپ بھی بنا سکتےہیں!

محترم قارئین!
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پی ایچ پی کو چلنے کے لئے ایک عدد براوزر کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے کچھ خاص مقاصد کے لیے ایک خود کا براوزر بنانے کی ضرورت پڑی ۔
کسی زمانے میں ویژول اسٹوڈیو پر کام کیا تھا اور سی شارپ ( #C ) جسے سی ہیش لکھتے ہیں، کا کورس کیا تھا، سو سوچا کہ کیوں نہ اسی ٹیکنیک سے براوزر بنایا جائے۔
الحمدللہ ، براوزر بن گیا اور یہ بڑی آسانی سے بنتا ہے آپ بھی بنا سکتے ہیں۔ اب رہی بات پرفارمنس کی تو آپ (اور میں) ابھی پہلی منزل پر ہیں ٹاپ فلور کی طرف دیکھیں گے تو دوسری منزل بھی بھاری لگے گی ، ہے نا؟ تو اللہ کا نام لے کر شروع کرتے ہیں۔
صرف ویژول اسٹوڈیو ہی درکار سوفٹ ویئر ہے باقی کچھ نہیں آپ اسے کئی جگہ سے ڈاونلوڈ کرلیں(اگر سیکھنا ہے تو)

ویژول اسٹوڈیو کے فائل میں جائیں اور نیو پر جاکر "پروجیکٹ" کو سلیکٹ کریں۔





1۔ اس طرح کی ونڈو اوپن ہوگی جہاں آپ کو پروجیکٹ کے نام وغیرہ پوچھے گی
آپ تصویر میں بتائے ہوئے نمبرات کے حساب سے کلک کرتے جائیں اور 3نمبر پر آپ من چاہا نام لکھیں پھر اوکے کلک کریں۔




2۔ یہ تصویر آپ کو ویژول اسٹوڈیو کا انوائرمنٹ سمجھانے کے لیے دی ہے آپ :

  • "ڈیبگ" سے اپنے بنے ہوئے پروگرام کو چیک کر سکتے ہیں(اسے ایکزیکیوٹ کرنا بھی کہتے ہیں)۔
  • بائیں طرف ٹول باکس ہے جہاں آپ کو فارم بنانے اور دیگر کاموں کے اوزار یعنی ٹوولس ملیں گے۔
  • دائیں طرف "پراپرٹیز" کا ڈوک ہے یہاں آپ کو بٹن ، ٹیکسٹ باکس کی خصوصیات کے بارے میں ساری معلومات مل جائے گی آپ یہاں ردوبدل کرسکتے ہیں۔
آخر نیلے باکس میں فارم کو بڑا کرنے کے لیے کھینچنے کا لکھا ہے ۔ نوٹ : فونٹ سپورٹ نہ ہونے کے سبب برابر نظر نہیں آ رہا۔





3۔ بٹن ، ٹکسٹ فیلڈ (جس میں ویب ایڈریس یا لنک ہوتی ہے)اور انتظامی امور کے لیے ایک پینل مخصوص کردیجئے۔
کنٹینر میں جاکرپینل پر سلیکٹ کرنے کے لیے کلک کریں اور





بتائے ہوئے حساب سے ڈریگ کرکے ایریا پر قبضہ جما لیں۔




4۔ فارم بڑاکرنے کے بعد آپ بتائے گئے طریقے سے پانچ بٹن بنائیں۔
کامن کنٹرول (جہاں فارم کے سارے آپشن موجود ہیں) کلک کریں اور
بٹن کو کلک کریں اور فارم کی جگہ پر ڈریگ کردیں
پہلا بٹن بن گیا۔ اس طرح پانچ بنا لیں، ان کی شکل ذیل کی تصویر کی طرح ہو!





This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 1024x768.



1۔ پوائنٹ پر کلک کریں
2۔ ٹیکسٹ باکس پر کلک کریں (یہ یو آر ایل یعنی ویب ایڈریس یعنی لنک کے لیے ہے)
3۔ اس طرح بنا دو جیسا کہ تیسرے مرحلے میں نظر آ رہا ہے۔






اب ہمیں پیج دیکھنے کے لیے باکس بنانا ہے ۔
1۔ کامن کنٹرول
2۔ ویب براوزر
3۔ دائیں طرف نیچے سے بائیں طرف اوپر تک ڈریگ کرکے لے جائیں اور یہ خودبخود آپ کے قبضہ کئے ہوئے پینل تک جاکر رک جائے گا۔ آپ اپنے حساب سے کسی بھی ایریا یا بٹن کو چھوٹا برا کرسکتے ہیں۔

بالآخر یہ شکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے میں نے تصویر میں بھی یہی بات لکھی ہے ، پھر لکھوں؟




اب آگے ان سارے آبجیکٹ کو نام دینا ہے اور ان کے بیک اینڈ کا کوڈ لکھنا ہے۔




نام : اب ہمیں اپنے براوزر (فارم) اور سارے بٹنوں کو نام دینا ہے۔
فارم کو سلیکٹ کریں اور
ا۔ A1 کے بتائے ہوئے جگہ سے پر جاکر فارم کا نام تبدیل کریں۔
فارم کا نام؟ کیوں؟؟ ارے بھائی فارم ہی تو آپ کا براوزر ہے یا یہ کہہ لیں کہ براوزر ایک قسم سے فارم ہی ہوتا ہے۔
2۔ آپ اسی طرح ایک بار کلک کرکے اپنے بٹن نمبر ایک کو سلیکٹ کرلیں( B.1 ) اور بتائی ہوئی جگہ (B2)جاکر نام تبدیل کریں۔ اسی طرح باقیوں کے ساتھ بھی کرنا ہے۔
3۔ C1 کو فالو کریں اسی طرح جیسے بی والے مرحلے میں کیا ہے۔ اس طرح الگ الگ آپ سارے بٹنوں کو رینیم کرلیں گے تو شکل کچھ ایسی نظر آئے گی۔ نیچے دیکھیں :





ہو گیا؟
اب آئیے کوڈ کی طرف ،
نہ نہ زیادہ ڈرنے کی بات نہیں یہ بہت ہی آسان ہے جیسے ہی آپ اپنے بنائے ہوئے کسی بٹن کو ڈبل کلک کرتے ہیں پروگرام آپ کو اس کے بیک اینڈ کوڈ پر لے جاتا ہے۔ جہاں آپ کو صرف ابتدائی حرف ٹائپ کرنے پر وہ خودبخود آپ کو آپشن دے دیگا۔ نیچے دیکھیں :





جس "بیک" بٹن کو "پیچھے جاے کا" نام دیا ہے اس کوڈبل کلک کرتے ہیں تو آپ کا کرکسر خود اس جگہ جاتا ہے جہاں اسے بس حکم دینا ہے ۔ یہاں پر صرف میں نے ویب ٹائپ کیا اور "ویب براوزر 1 " لکھا ہوا آگیا اب اس کو بتایا کہ "گو بیک" فنکشن کرو بھئیا اور بس
کوڈ:
webbrowser1.Goback();
نوٹ : دوبارہ فارم پر جانے کے لیے تصویر کے، نمبر 3 کے پاس فارم 1 سی ایس ڈیزائن ( Form1.cs [Design] ) کے ٹیب کو کلک کریں
۔اس طرح فردا فردا پانچوں بٹن کو کام پر لگا دیا جس کا کوڈ میں نیچے دے رہا ہوں سب کے فنکشن کو یکے بعد دیگرے کریں یا چاہیں تو کوڈ کو ہی کاپی پیسٹ کر لیں۔ (مگر کاپی پیسٹ میں ایرر آ سکتا ہے)






using System;
using System.Collections.Generic;
using System.ComponentModel;
using System.Data;
using System.Drawing;
using System.Linq;
using System.Text;
using System.Windows.Forms;

namespace aapKaBroWser
{
public partial class Form1 : Form
{
public Form1()
{
InitializeComponent();
}

private void button3_Click(object sender, EventArgs e)
{
webBrowser1.*******();
}

private void button4_Click(object sender, EventArgs e)
{
webBrowser1.GoHome();
}

private void button1_Click(object sender, EventArgs e)
{
webBrowser1.GoBack();
}

private void button2_Click(object sender, EventArgs e)
{
webBrowser1.GoForward();
}

private void button5_Click(object sender, EventArgs e)
{
webBrowser1.Navigate(textBox1.Text);
}
}
}

بٹن 3 ایوینٹ کی جگہ جہاں ********** آ رہے ہیں وہاں کے لیے تصویر دیکھیں۔


اب وقت ہے اسے ٹیسٹ کرنے کا لہذا "ڈیبگ " بٹن کو کلک کریں۔
ڈیبگ بٹن کہاں ہے؟
لگتا ہے آپ نے پہلے والی پوسٹ صحیح سے نہیں پڑھی ، دوبارہ پڑھیں شروع کے ہی تصویروں میں مل جائے گا۔
آپ کے ایڈریس بار پر کوئی بھی ایڈریس ٹائپ کریں جیسے www.google.com اور "چل دو" پر کلک کریں آپ کہیں گے یہ تو سب کو پتہ ہوتا ہے مگر نہیں ، آپ ہوسکتا ہے اپنی عادت کے حساب سے "اینٹر " دبائیں اور سوچ رہے ہوں کہ پیج کیوں نہیں کھل رہا ۔۔
اگر ایسا کیا ہے تو بتا دوں کہ یہ براوزر ابھی بنیادی چیزیں ہی جانتا ہے اینٹر والا کام بعد میں تو بس " چل دو" کلک کریں اورنومولود براوزر آپ کا بتایا یو آر ایل لے کر چل دے گا اور مطلوبہ صفحہ لے آئے گا۔
جیسے :




میرا بنایا ہوا براوزر تصویری بٹنوں کے ساتھ۔
This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 1024x768.


کوئی پریشانی آنے پر گوگل سے پوچھیں ، مجھ سے نہیں (لولز)
دعاوں میں یاد رکھیں

ری کیپچا، کتب برقیانے کا ایک دلچسپ طریقہ

0 تبصرہ جات

ری کیپچا، کتب برقیانے کا ایک دلچسپ طریقہ

انٹرنیٹ پر آپ جب بھی کوئی نیا ای میل اکاؤنٹ یا کسی بھی طرح کا کوئی اکاؤنٹ بنانے جاتے ہیں، کیپچا (Captcha﴿ سے آپ کا واسطہ ضرور پڑتا ہے۔ یہ آڑھے ٹیڑھے حروف پر مشتمل ایک تصویر ہوتی ہے جسے پڑھ کر دیئے ہوئے باکس میں لکھنا ہوتا ہے۔ اس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ آیا رجسٹریشن کرانے والا انسان ہی ہے یا کوئی سافٹ ویئر بوٹ۔ کسی سافٹ ویئر بوٹ کے لئے اس تصویر میں لکھے ہوئے حروف کر پڑھنا ازحد مشکل ہے۔ لیکن انسان چند سیکنڈز میں یہ الفاظ شناخت کرسکتا ہے۔ کیپچا تصویر کو مشکل تربنانے کے لئے اس پر ٹیکسچر ﴿Texture﴿ اور لائنیں لگادیا جاتا ہے۔ اس طرح سافٹ ویئر بوٹ کے لئے آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزر کا استعمال بھی ممکن نہیں رہتا۔ آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن کے عمل میں تصاویر کو ایک خصوصی الگارتھم کے ذریعے اسکین کیا جاتا ہے اور تصویر میں سے متن کو اخذ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سادہ کیپچا کو او سی آر کے ذریعے پہچانا جاسکتا ہے۔ اسی لئے اب کیپچا کو ممکنہ حد تک پیچیدہ بنایا جاتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ہر روز انٹرنیٹ پر ساٹھ لاکھ کیپچا حل کئے جاتے ہیں، یعنی لوگ کیپچا دیکھ کر ان کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک کیپچا پہچاننے میں عام انسان اوسطاً دس سیکنڈ کا وقت صرف کرتا ہے انفرادی طور پر یہ وقت یقیناً معمولی ہے لیکن دنیا بھر میں مجموعی طور پر ہر دن ایک لاکھ پچاس ہزار گھنٹے اس کام میں خرچ ہوجاتے ہیں۔ یہ یقیناً وقت ایک ہی بہت ہی بڑی مقدار ہے جو ایک تقریباً فضول کام میں ضائع ہوجاتی ہے۔ ری کیپچا اسی ضائع ہونے والے وقت کا مثبت استعمال کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

انسانی معلومات اور دنیا کے لئے معلومات کی سہل دستیابی کے لئے کئی پروجیکٹس کے تحت ایسی  کتب کو برقیانے یا ای بکس میں تبدیل کرنے پر کام کیا جارہا ہے جو موجودہ ترقی یافتہ دور سے پہلے لکھی گئی تھیں۔ ان کتب کو کمپیوٹر اسکینر کی مدد سے اسکین اور پھر آو سی آر کی مدد سے متن میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ یہ تحریر کی شکل میں قابل تلاش ہوجائے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ او سی آر مکمل طور پر درست نہیں ہوتے۔ یہ غلطیاں کرتے ہیں۔

ری کیپچا اس عمل کو بہتر بنانے معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر وہ لفظ جو او سی آر نہیں پڑھ سکتا، بطور کیپچا استعمال کیا جاتا ہے اور صارف کو اسے دیکھ کر پہچاننے کا کہا جاتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب کیپچا لفظ خود سافٹ ویئر کے لئے ناقابل شناخت ہے تو اس بات کا اندازہ کیسے لگایا جاتا ہے کہ صارف نے درست لفظ لکھا ہے یا غلط۔ دراصل ری کیپچا میں ایک کے بجائے دو لفظ لکھے ہوتے ہیں۔ ایک لفظ وہ ہوتا ہے جس کے بارے میں سافٹ ویئر کو پتا ہوتا ہے کہ یہ کیا ہے جبکہ دوسروں اسی طرح او سی آر سے ناقابل شناخت لفظ ہوتا ہے۔ صارف ان دونوں الفاظ کو لکھتا ہے۔ اگر اس نے وہ لفظ درست لکھا ہے جو کہ سافٹ ویئر کو معلوم ہے تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ دوسرا لفظ بھی اس نے ٹھیک ہی لکھا ہوگا۔ بعد میں ری کیپچا یہی لفظ چند دوسرے لوگوں کو بھی کیپچا میں شامل کرکے پہچاننے کے لئے دیتا ہے تاکہ درستگی کی تصدیق ہوسکے۔
اگر آپ کی بھی کوئی ویب سائٹ ہے یا آپ اسپیم ای میلز کی بھرمار کا شکار ہیں تو ری کیپچا استعمال کرکے آپ نہ صرف اس سے ان مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ کتب کو برقیانے کے عمل میں اپنا حصہ بھی شامل کرسکتے ہیں۔
ملاحظہ کریں: http://recaptcha.net

اضافی سٹارٹ اپ پرگرامز کا خاتمہ

0 تبصرہ جات
اکثرآپ کا واسطہ ان پروگرامز سے پڑا ہو گا جو کمپیوٹر کےآن ہوتے ہی خود بخود کھل جاتے ہیں۔میرااشارہ یاہو مسنجر ،ڈاونلوڈ منیجر،مائیکروسافٹ آفس،کویک پلیر،اینٹی وائرس ،ایڈ ویر اور سپائی ویر سافٹ ویر کی طرف ہے۔جو خود بخود کھل جاتے ہیں۔آپ کی اجازت کے بغیر اور سسٹم کی سٹارٹ اپ سپیڈ کم کر دیتے ہیں۔اور ونڈو
دیر سے کھلتی اور آپ کو بہت سارا انتظار کر پڑتا ہے۔اسکے لیے ایک ٹپ ہے۔جس کو استعمال کر کے آپ تیزی سی لاگ ان ہو سکتے ہیں۔
سارے پروسس کے سٹیپ یہ ہیں۔
start .....run(write msconfig)....startup....(unchecking process)

آپ جلدی سی رن کھولیں۔رن کھولنےکیلئے سٹارٹ پر کلک کریں۔اور اس میں

msconfig
لکھیں۔پھر سٹارٹ اپ پھر جائیں اور جو پروگرام آپ چاہتے ہیں۔کہ سٹارپ اپ کے دوران نہ کھلے انھیں ان چیک کریں۔اب آپ کا مسلئہ حل ہو جائے گا۔میرا آپ کو ایک مشورہ ہے کہ اینٹی وائرس اور سپائی ویر اور دوسرے اہم پروگرام کو ان چیک نہ کریں۔نوازش

نئی آنے والی ونڈوز 8 ڈاؤن لوڈ کیجئ

0 تبصرہ جات
نئی آنے والی ونڈوز 8 ڈاؤن لوڈ کیجئ


جیسا کہ ہم نے پہلے بھی جانتے تھے کہ ونڈوز کا نیا آنے والا ورژن یقیناً ایک لحاظ سے تمام پچھلے ورژنز سے مختلف ہوگا۔ حال میں جاری کئے گئے ڈیلویلپر ورژن نے اسکی تصدیق کردی ہے۔ ونڈوز8 پچھلے آپریٹنگ سسٹم سے اسطرح مختلف ہے کہ اس میں دو مختلف ڈیزائن کو یکجا کیا گیا ہے۔ نئے آنے والے اس آپریٹنگ سسٹم کوخاص طور پر ٹچ سکرین سے مزین کمپیوٹرز کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ کی بورڈ اور ماؤس استعمال کرنے والے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لئے بھی انتہائی موزوں ہے۔

نئی آنے والی ونڈوز کی کچھ سکرین شاٹ ملاحظہ کیجئے:


پہلی سکرین:


لاک سکرین:

کی بورڈ اور ایپلیکیشنز (جنہیں پہلے پروگرامز کہا جاتا تھا):


فائل مینجمنٹ:


مائیکروسافٹ نے صارفین کے لئے ڈیویلپرورژن جاری کرنے میں بہت تیزی دکھائی اور صارفین کی سہولت کے لئے مختلف قسم کے ورژن جاری کئے ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔


ونڈوز 8 ڈیویلپر پری ویو ڈیویلپر ٹولز کے ساتھ 64bit

ونڈوز ڈیویلپر پری ویو 64bit
ونڈوز ڈیویلپر پری ویو 32bit
زیادہ تر صارفین کے لئے ونڈوز کا 32bit ورژن زیادہ موزوں ہوگا۔ آپ ان میں سے کوئی بھی ورژن اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

میٹرو یوزر انٹرفیس ختم کرنے کا طریقہ:


اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں اور نیا میٹرو انٹرفیس آپ کو دشوار محسوس ہورہا ہے تو آپ ونڈوز رجسٹری میں درج ذیل تبدیلی کر کے اسے ختم کر سکتے ہیں


ونڈوز رجسٹری میں یہاں پر جائیں

HKEY_CURRENT_USER\Software\Microsoft\Windows\Curre ntVersion\Explorer
یہاں پر موجود RPEnabled کی مقدار کو 1 کی بجائے 0 کر دیں۔

گوگل پر سرچ

0 تبصرہ جات
میں ایک چھوٹی سی ٹپ شیر کر رہا ہوں
گوگل پر سرچ کرتے وقت اگر آپ کو کئی چیزوں کے بارے میں سرچ کرنا ہو
تو ہر لفظ کو الگ الگ سرچ کرنے کے بجاۓ ہر ٹرم / لفظ لکھنے کے بعد کوما لگا دیں اور سرچ کریں
اس طرح آپ کا ٹائم بھی بچے گا
اور ایک ہی وقت میں بہت ساری چیزوں کے بارے میں آپ سرچ بھی کر سکیں گے .

جیسے
moon, star, beautiful, islamic, sad, art, fiction ،

sawal computer kasay taze karain

0 تبصرہ جات
sawal computer kasay taze karain  

فحش ویب سائٹ بلاک کرنا سیکھیں

0 تبصرہ جات
  1. فحش ویب سائٹس بلاک کرنا پڑھیں




    فحش اور غیر ضروری ویب سائٹس بلاک کرنے کا طریقہ

    1: : C:\WINDOWS\system32\drivers\et
    ۔
    سب سے پہلے اس جگہ پر جائیں
       

  2. اب
    hosts
    نامی فائل پر ڈبل کلک کریں
     
  3. ۔ اس فائل کو نوٹ پیڈ
    (Notepad)
    میں اوپن کریں
     

  4. آخری لائن میں نظر آنے والا آپ کے
    کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس ہے۔
     
  5. ۔ جس ویب سائٹ کو بلاک کرنا ہے
    آخری لائن سے نیچے اس آئی پی ایڈریس کو دوبارہ لکھیں
    ، سپیس دیں
    اور www کے بغیر ویب سائٹ کا ایڈریس لکھیں۔

    پھر انٹر کرکے دوبارہ آئی پی ایڈریس لکھیں
    اور www کے ساتھ

    اسی ویب سائٹ کا ایڈریس دوبارہ لکھیں۔
       

  6. جتنی ویب سائٹس بلاک کرنی ہوں اسی طرح لکھتے جائیں
    Attached Images  

  7. اس فائل کو سیو کرکے بند کردیں۔ کمپیوٹر ری اسٹارٹ کریں اب وہ ویب سائٹ اوپن نہیں ہوگی۔

    گذارش:

    جو جو ویب سائٹ فحش یا غلط قسم کی ہوں انہیں اسی طرح اس فائل میں ایڈ کرتے جائیں اور الگ سے نوٹ پیڈ کی فائل میں سیو کرکے اپنی یوایس بی میں بھی رکھ دیں تاکہ جب آپ ونڈو کریں تو وہ فائل اور اس میں جمع شدہ ویب ایڈریس محفوظ ہوں۔ اس طرح اپنے دوستوں اور جاننے والوں کے کمپیوٹرز میں بھی اس فائل سے غلط ویب ایڈریس کو hosts نامی فائل میں سیو کرلیں۔ شکریہ

و ایس بی کمپیوٹر ، چاہیں تو اسے کی رنگ کے طور پر استعمال کریں

0 تبصرہ جات

کیاآپ نے کبھی سوچا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب آپ اپنے کمپیوٹر کو کی رنگ کے طور پر اپنے ساتھ لیے پھریں گے؟ اگر نہیں سوچا تو اب سوچ لیجئے کیونکہ ناروے کی کمپنی FXI Technologies کی جانب سے اب کمپیوٹر کو ایک یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں مقید کر دیا گیا ہے۔ اس یو ایس بی کو کاٹن کینڈی کا نام دیا گیا ہے۔
cotton یو ایس بی کمپیوٹر ، چاہیں تو اسے کی رنگ کے طور پر استعمال کریں
اس یو ایس بی میں 1.2GHz پراسیسر ، کواڈ کور جی پی یو ، 1GB ریم ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ اور ہائی ڈیفینیشن سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ اور آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں گوگل اینڈرائیڈ کا استعمال کیا گیا ہے ، اور سب سے انوکھی بات یہ کہ اس میں میموری کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
اس یوایس بی کی مدد سے آپ اپنے ٹی وی ، ایل سی ڈی ، کمپیوٹر مانیٹر  غرض ہر وہ چیز جو سکرین رکھتی ہے اسے اپنا کمپیوٹر بنا سکتے ہیں۔اور اسکے لیے ضروری نہیں کہ وہ ٹچ سکرین ہی ہو، کیونکہ اس یو ایس بی میں بلیو ٹوتھ  بھی موجود ہے لہذا آپ اسکے ساتھ ماؤس اور کی بورڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
cotton2 یو ایس بی کمپیوٹر ، چاہیں تو اسے کی رنگ کے طور پر استعمال کریں
کمپنی کے مطابق یہ یو ایس بی 2012 کے وسط میں بازار میں دستیاب ہوگی اور اسکی قیمت 200 ڈالر کے قریب ہوگی۔

گوگل کروم کے ساتھ اب ویب سائیٹس پڑھیں نہیں بلکہ سنیں

0 تبصرہ جات

گوگل کروم کے ساتھ اب ویب سائیٹس پڑھیں نہیں بلکہ سنیں

جی ہاں اب گوگل کروم کی ایک ایکسٹنشن کی مدد سے آپ ویب سائیٹس کو پڑھنے کی بجائے سن بھی سکتے ہیں۔ گو کہ اس طرح کی بہت سی ایکسٹنشنز پہلے ہی موجود ہیں لیکن جس ایکٹنشن کے بارے میں ہم آج آپکو بتا رہے ہیں اسکی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑتی اور یوں یہ بغیر کسی تاخیر کے فٹافٹ ویب سائیٹ کو پڑھنا شروع کر دیتی ہے اور آپ مزے سے کرسی سے ٹیک لگائے اسے سن سکتے ہیں۔
اس کا اصل مقصد تو معذور (نابینا) افراد کے لیے ویب سائیٹس وغیرہ پڑھنے کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے  لیکن نارمل افراد بھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آنکھوں کو آرام پہنچا سکتے ہیں۔
  • اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے آپکے پاس سب سے پہلے گوگل کا کروم براوزر انسٹال ہونا چاہیے۔
  • اس کے بعد آپ اس لنک پر جا کر کروم سپیک کی ایکسٹنشن حاصل کریں۔
Pak Urdu Installer

فیس بک پر ہمارا صفہ

اپنے فیس بک پر لکھیں

مہمان ممالک

free counters