اسلام علیکم

محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com



Showing posts with label تعلیم. Show all posts
Showing posts with label تعلیم. Show all posts

بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیمی وائوچر سکیم کا آغاز

0 تبصرہ جات

بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیمی وائوچر سکیم کا آغاز


پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیمی وﺅچرز مہیا کر دیئے ہیں۔

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن راجہ محمد انور نے لاہور کے علاقہ جلو موڑ میں تعلیمی واﺅچرز حاصل کرنے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کے دوران بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے بھٹہ مزدوری سے منسلک گھرانوں میں تعلیم کا اجالا پھیلانے کے لئے منظم حکمت عملی مرتب کر لی ہے جس کے تحت غربت اور وسائل کی محرومی کا شکار گھرانوں کے بچے نزدیکی پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کریں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ان بچوں کی ماہانہ فیس کے علاوہ نصابی کتب بھی مفت مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں دو سو تعلیمی واﺅچرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تعلیمی واﺅچرز سے بھٹہ مزدوروں کے بچے چائلڈ لیبر کی بجائے تعلیم یافتہ شہری بنیں گے اور اس طرح ان گھرانوں سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوں گے۔ اس موقع پر بھٹہ مزدور والدین نے تعلیمی واﺅچرز کی فراہمی پر پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں راجہ انور نے مختلف پارٹنر سکولوں کا دورہ بھی کیا اور طالبعلموں کو فراہم کی جانےوالی تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔

شکار پور: پولیس نے سکول میں تھانہ بنا لیا

0 تبصرہ جات

شکار پور: پولیس نے سکول میں تھانہ بنا لیا

 
شکار پور میں پولیس نے گورنمنٹ پرائمری سکول میں تھانہ بنا لیا، بچے تعلیم سے محروم، پولیس کے ڈرسے لوگ بات کرتے ہوئے بھی ڈرنے لگے۔

پاکستانی پولیس کے انداز ہی نرالے ہیں جان ومال کے یہ محافظ جو کہہ دیں وہی قانون کہلاتا ہے۔ یہی نہیں قانون کے رکھوالے جسے چاہیں اپنی ملکیت قرار دے دیں۔ چاہے وہ کوئی سرکاری دفترہو یا بچوں کا سکول پولیس والے جہاں براجمان ہوجائیں وہاں سے انہیں نکالنا پھرکسی کے بس میں نہیں رہتا۔ ایسا ہی ہوا شکار پورکے نواحی گاؤں جہاں گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت میں پولیس نے گزشتہ ایک سال سے تھانہ قائم کر رکھا ہے جس کے بعد گاؤں کا واحد سکول بند ہوگیا۔ تدریسی عمل ٹھپ ہوا تو سکول میں تعینات تین اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے۔ اہل علاقہ نے مقامی وڈیروں کے ڈر سے موقف دینے سے انکار کر دیا جبکہ پولیس اور محکمہ تعلیم کےافسران بھی موقف دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

برطانیہ: والدین کے بغیر زندگی گزارنے والے بچوں کے لئے کتاب

0 تبصرہ جات

برطانیہ: والدین کے بغیر زندگی گزارنے والے بچوں کے لئے کتاب


لندن :رطانیہ میں والدین کے بغیر زندگی گزارنے والے بچوں پر لکھی گئی کتاب تیزی سے مقبو ل ہو رہی ہے ،جس میں بچوں کو والدین سے دور رہ کر زندگی گزارنے کا سبق دیا گیا ہے۔

دی نائٹ ڈیڈ وینٹ ٹو جیل برطانیہ میں بچوں کے لیےلکھی گئی ایک سبق آموز کہانی ہے۔ ا س کہانی میں ننھے خرگوش کے فرضی کرداروں کے ذریعے بچوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہےکہ والدین میں سے کسی ایک کو اگر جیل جانا پڑے توزندگی کی تلخیوں کا مقابلہ کیسےکرنا ہے۔ کہانی میں ننھے خرگوش کےباپ کو پولیس گرفتار کر لیتی ہےاورپھر بچے کے دل د ہلا دینے والےسوالات پڑھنے سے آنکھیں نم ہوجاتی ہے۔بچے کبھی پولیس افسر کےپاس جاتے ہیں اور کبھی والد سے دوری کی وجہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انھیں ہربات کا جواب ایک ہی ملتا ہے قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ہشتم کے سالانہ امتحان کےلئے رجسٹریشن تاریخ میں توسیع

0 تبصرہ جات

ہشتم کے سالانہ امتحان کےلئے رجسٹریشن تاریخ میں توسیع


حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان 2013ء کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحان کی رجسٹریشن کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر مقرر کی گئی تھی لیکن اکثر امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے داخلہ فارم جمع نہ کروا سکے جس پر حکومت پنجاب نے ایسے تمام امیدواروں کو امتحان میں شامل کرنے کے لئے داخلہ کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ جماعت پنجم، ہشتم کے سالانہ امتحان 2013ء میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی کٹ لسٹ پنجاب ایجوکیشن کمیشن لاہور کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے جو کہ رجسٹرار محکمانہ انتخابات اور چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز کے دفاتر میں پہنچا دی گئی ہیں جہاں امیدوار اپنا نام، والد کا نام اور تاریخ پیدائش چیک کرسکتے ہیں اور غلطی کی صورت میں درستگی کرواسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کو حتمی رولنمبر سلپس جاری کی جائے گی۔

Pak Urdu Installer

فیس بک پر ہمارا صفہ

اپنے فیس بک پر لکھیں

مہمان ممالک

free counters