اسلام علیکم
محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com
حیدر آباد: ناکہ چھوڑ کر پولیس اہلکار لنگر لینے دوڑ پڑے
حیدرآباد
میں پولیس اہلکاروں نے ناکہ چھوڑ کر نیاز حاصل کرنے کے لیے دوڑ لگا دی
جبکہ پابندی کے باوجود موٹر سائیکل سوار آزادی سے آتے جاتے رہے.
کہتے ہیں بھوک لگی ہو تو چاند بھی روٹی کی طرح ہی دکھائی دیتا ہے۔
حیدرآباد میں پولیس اہلکار ناکہ لگائے چیکنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک
گاڑی سے لنگر تقسیم کیا جانے لگا جسے دیکھ کر پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کو
چھوڑا اور کھانا حاصل کرنے کے لیے دوڑ پڑے۔ کسی نے ایک اور کسی نے دو
شاپروں میں کھانا ڈال لیا۔ پابندی کے باوجود کسی موٹر سائیکل سوار کو نہیں
روکا گیا۔
چین میں بہتر سالہ بوڑھے کو ماڈل بننے کا شوق

چین
میں بہتر سالہ بوڑھے کو ماڈل بننے کا شوق چرایا ہے، اس کا چہرہ ماڈلنگ کے
لیے مناسب ہو نہ ہو، البتہ ماڈل گرلز اس جیسی دبلی پتلی ضرور ہونا چاہتی
ہیں۔
"لوئی کیان پنگ" ساری عمر کھیتوں میں کام کرتا رہا ہے۔ اس کی پوتی نے اپنا
بوتیک کھولا تو لوئی کیان کے دل میں بھی ماڈلنگ کی خواہش جاگ اٹھی۔ ایک دن
اس نے پوتی کے تیار کردہ زنانہ ملبوسات پہنے تو خود کو اچھا خاصا ماڈل
محسوس کیا۔ پوتی کی حوصلہ افزائی پر اس نے باقاعدہ ماڈلنگ شروع کر دی۔ آج"
لوئی کیان"کا نام نوجوان لڑکیوں کے ملبوسات کی کامیابی کی ضمانت سمجھا
جاتا ہے۔ لوئی کا کہنا ہے اس نے ماڈل بننے کا کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا
تھا۔ عمر بھر کھیتی باڑی کرنے کے بعد بطور ماڈل شہرت پا کر لوئی خوشی سے
پھولے نہیں سماتا۔
آسٹریا: کرسمس کی تقریبات میں برف سے تخلیق کئے گئے فن پاروں کی نمائش
آسٹریا کےشہر گرازمیں کرسمس کےحوالےسے برف سے تخلیق کئے گئے فن پاروں نے شہریوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
رنگ برنگی روشنیوں سے سجا پانچ میٹر بلند یہ فن پارہ کرسمس کی تقریبات کے حوالےسے شروع ہونےوالے فیسٹیول کےسلسلہ میں تیارکیاگیا جس میں مذہبی روایات کی مجمسموں کے ذریعے تصویرکشی کی گئی ہے۔ یہ مجسمے ایک سو بیس کلو گرام برف کی مددسے تیارکئے گئے ہیں۔ مجسموں کی تیاری میں فن لینڈ اور لٹیویا کےمجسمہ سازوں نےبھی حصہ لیا۔برف سے بنے فن پاروں کی نمائش کا سلسلہ انیس سو چھیانوےسے جاری ہے۔ نمائش کو دیکھنے کیلئے نہ صرف مقامی افرا دبلکہ دنیا بھرسے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ ایک اندازےکےمطابق اس سال نمائش دیکھنےکیلئے لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔
کیوبا:268 فٹ لمبا سیگار بنانے کا عالمی ریکارڈ
کیوبا میں ایک شخص نے دو سو اڑسٹھ فٹ لمبا سیگار بنا کر ورلڈ ریکارڈقائم کر دیا۔
کیوبا سے تعلق رکھنے ستاسٹھ سالہ جوسے کیسٹلر کائرو سگار بنانے کا کام کرتے ہیں اور ہمیشہ بڑے سے بڑا سگار بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ چار مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں۔ کائرو نے پہلا سگار 2001 میں 36 فٹ لمبا بنایا تھا اور اب بھی پر امید ہے کہ وہ اپنا پانچواں ریکارڈ بھی توڑ دیں گے
برازیل: بصارت سے محروم خواتین نے بیلے ڈانس سیکھنا شروع کردیا
برازیل میں بصارت سے محروم خواتین نے بیلے ڈانس سیکھنا شروع کردیا، رقص میں شاندارمہارت دیکھ کر لوگ حیران ہوئے بغیر نہ رہ