اسلام علیکم

محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com



Showing posts with label ٹیکنالوجی. Show all posts
Showing posts with label ٹیکنالوجی. Show all posts
0 تبصرہ جات

پاکستان میں یوٹیوب کی سروس بحال کر دی گئی

 
گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پی ٹی اے کی جانب سے بند کی گئی یو ٹیوب سروس کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان میں یو ٹیوب سترہ ستمبر کو اُس وقت بند کر دی گئی تھی جب اس پر گستاخانہ فلم اپ لوڈ کی گئی تھی۔ گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان میں شدید احتجاج ہوا تھا۔ اس کے بعد حکومت پاکستان نے یوٹیوب سروس بند کر دی تھی۔ تقریباًڈھائی ماہ بعد یہ سروس بند رہنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین فاروق اعوان نے سب سے پہلے دنیا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ پاکستان میں یو ٹیوب سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔ یو ٹیوب دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائیٹ ہے۔ جس کو ویڈیو آرکائیو اور ریفرنس کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اس ویب سائیٹ پر وزٹ کرتے ہیں۔

کیپ کینیورن : مریخ پر زندگی کی تلاش کیلئے کیوراسٹی آج روانہ ہوگی

0 تبصرہ جات

کیپ کینیورن : مریخ پر زندگی کی تلاش کیلئے کیوراسٹی آج روانہ ہوگی

 
امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے لئے خلائی گاڑی کیوراسٹی آج روانہ کر رہا ہے۔

کیوراسٹی کو آج کیپ کینیورن سے روانہ کیا جائے گا۔ ناسا سائنسدانوں کے مطابق ایک ٹن وزنی اور سات فٹ لمبی روبوٹک گاڑی کیوراسٹی مکمل لیبارٹری ہے۔ جو ساڑھے آٹھ ماہ کے بعد سرخ سیارے پر لینڈ کرے گی۔ کیوراسٹی وہاں موجود گیسوں اور پتھروں کا جائزہ لے گی اور زندگی کے آثار تلاش کرے گی۔ ایٹمی توانائی سے چلنے والی اس گاڑی کی تیاری پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے چند اعدادوشمار

0 تبصرہ جات
پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے چند اعدادوشمار


اعدادوشمار فراہم کرنے والی کمپنی YouGov کی طرف سے حال ہی میں پاکستان اور بھارت میں انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے اعدادوشمار شائع کیے گئے ہیں۔

یہ اعدادوشمار ہم یہاں پر ایک تصویری خاکہ کے ذریعے فراہم کر رہے ہیں۔ چند اہم نکات درج ذیل ہیں:

پاکستان میں انٹرنیٹ کی اوسط قیمت : 1024.46 روپے
99 فیصد پاکستانی انگریزی ویب سائیٹس پر جاتے ہیں
53 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کافی مہنگا ہے۔
69 فیصد انٹرنیٹ صارفین برسر روزگار ہیں۔

لاکھوں کمپیوٹرزہیک

0 تبصرہ جات
لاکھوں کمپیوٹرزہیک

امریکی حکام نے ایسے سات افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے نقصان دِہ سافٹ ویئر کی مدد سے دنیا بھر میں لاکھوں کمپیوٹرز ہیک کیے۔

جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سے ایک روسی شہری ہے اور چھ افراد کا تعلق یورپی ملک ایسٹونیا سے ہے۔ مین ہیٹن کے بھارتی نژاد اٹارنی پریت بھارارا نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ان کے بقول ایسٹونیا سے تعلق رکھنے والے تمام چھ افراد کو گزشتہ منگل کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ روسی باشندہ تاحال فرار ہے۔

وفاقی عدالت کے فیصلے کے مطابق ان افراد نے 2007ء میں کارروائی کا آغاز کیا جب انہوں نے فرضی انٹرنیٹ کمپنیاں بنائیں اور پھر ایسی اشہاری کمپنیوں سے رابطے کیے، جو انٹرنیٹ ٹریفک یعنی زیادہ سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کو اپنی ویب سائٹس پر لانا چاہتی تھیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اس مقصد کے لیے ان افراد نے وائرس طرز کا سافٹ ویئر استعمال کیا جو صارفین کی رضا مندی کے بغیر انہیں مختلف اشتہاری کمپنیوں کی ویب سائٹس پر بھیجتا ہے۔ بتایا گیا کہ اس کے بدلے ان افراد نے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی رقم کمائی۔
Bildunterschrift: دنیا کے کئی ممالک سائبر سکیورٹی کو انتہائی اہم قرار دے کر اس ضمن میں اقدامات اٹھا رہے ہیں
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ان افراد کی اس کارروائی کی وجہ سے دنیا کے قریب ایک سو ممالک میں چالیس لاکھ سے زائد کمپیوٹر متاثر ہوئے۔ محض ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پانچ لاکھ سے زائد کمپیوٹر متاثر ہوئے، جن میں سے 130 امریکی خلائی ادارے ناسا کے زیر انتظام تھے۔ ناسا کے انسپکٹر جنرل پاؤل مارٹن نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ہی پہلے ان لوگوں کا سراغ لگایا۔ ان الزامات کا سامنا کرنے والوں کو زیادہ تیس برس کی قید ہوسکتی ہے۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایسٹونیا کے وزیر دفاع مارک لار نے واشنگٹن میں اپنے امریکی عہدیداروں کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کے بعد اپنے ملک کا رخ کیا۔ واضح رہے کہ ایسٹونیا طویل عرصے سے سائبر سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششوں میں مصرف ہے۔ 2007ء میں ایسٹونیا پر کیے گئے ایک سائبر حملے میں ملک کے بیشتر حصوں میں طویل دورانیے تک انٹرنیٹ کی سروس جام کردی گئی تھیں۔ ایسٹونیا نے اس کی ذمہ داری روس پر عائد کی مگر روس نے اس الزام کو مسترد کیا۔

کل دنیا کے بیشتر ممالک میں جزوی سورج گرہن ہو گا

0 تبصرہ جات

کل دنیا کے بیشتر ممالک میں جزوی سورج گرہن ہو گا


کل دنیا کے بیشتر ممالک میں جزوی سورج گرہن ہوگا تاہم گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا گا۔

سورج گرہن جنوبی افریقہ، انٹارٹکا، تسمانییہ اور نیوزی لینڈ کے علاقوں میں دیکھا جاسکئے گا جو صبح 09 بج کر 23 منٹ شروع ہوگا اور 01 بج کر 17 منٹ پر ختم ہوگا۔ سب سے زیادہ گرہن 11 بج کر 20 منٹ پر نیوی زی لینڈ سے دیکھا جاسکئے گا۔

مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے لئے شٹل تیار

0 تبصرہ جات

مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے لئے شٹل تیار

 
ناسا نے مریخ پر زندگی کے آثار پھر سے تلاش کرنے کے لئے تجسس نامی شٹل تیار کر لیا ہے۔

ناسا سائنسدانوں کے مطابق شٹل کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے اور اس میں ایک لیبارٹری بھی تیار کی جارہی ہے جو روبوٹ کے ذریعے چٹانوں میں نمونے حاصل کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مریخ کے ماحولیاتی حالات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ مشن اس طویل تگ و دود کا حصہ ہے جس پر ایک عرصے سے کام جاری تھا۔ ناسا کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے سیارے پر زندگی تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لئے ناسا کے لئے یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔ اور یہ ایک سوال پیدا کرتا ہے کہ اب وہاں کی زندگی زمین جیسی ہوگی۔ 26 نومبر کو یہ شٹل مریخ میں بھیجی جائے گی اور امید کی جاتی ہے کہ یہ 2012ء کے اگست میں مریخ پر پہنچے گی۔
Pak Urdu Installer

فیس بک پر ہمارا صفہ

اپنے فیس بک پر لکھیں

مہمان ممالک

free counters