اسلام علیکم

محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com



Showing posts with label تفریح. Show all posts
Showing posts with label تفریح. Show all posts

جان ابراہیم کا کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

0 تبصرہ جات

جان ابراہیم کا کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار


ممبئی :جان ابراہم نے فرح خان کی فلم میں کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

بالی وڈ فلم پروڈیوسر فرح خان اپنی نئی فلم ممبئی میں ایک گینگ سٹار پر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس فلم کے لیے انھوں نے شاح رخ خان اور جان ابراہم کا انتخاب کیا لیکن جب جان ابراہم کو ان کے کردار کے بارے میں پتہ لگا تو انھوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان کا کردار بہت ہلکا اور کم اہمیت کا ہے وہ صر ف ایسی فلمیں کرنا چاہتے ہیں جس میں ان کا کردار مضبوط ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی نئی آنے والی فلم ریس ٹو ہے اور اس فلم میں ان کا کردار مضبوط ہے ۔

نصیرالدین شاہ ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے

0 تبصرہ جات

نصیرالدین شاہ ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے


بھارتی اداکار نصيرالدين شاہ ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ مختلف ڈراموں کی عکس بندی میں حصہ لیں گے۔

دہلی سے لاہور آمد کے موقع پر علامہ اقبال ايئرپورٹ پر اداکار نصير الدين شاہ اور ان کے اہلخانہ کا پرتپاک استقبال کيا گيا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نصير الدين شاہ نے کہا کہ انہيں لاہور آکر ايسا ہی محسوس ہوتا ہے جيسے وہ اپنے گھر ميں ہوں اور وہ لاہور آتے جاتے رہتے ہيں۔ انہوں نے بتايا کہ وہ فيض فاؤنڈيشن کی دعوت پر آئے ہيں اور عصمت چغتائي کے افسانوں سے ماخوز ڈراموں ميں اداکاری کريں گے۔ نصيرالدين شاہ نے کہا کہ وہ پاکستان ميں بننے والی اپنی فلم زندہ بھاگ کے پريمئير ميں شرکت کے لئے بھی لاہور آئيں گے۔

اجے سے تنازع کا اثر کاجل سے دوستی پر بھی پڑا: شاہ رخ خان

0 تبصرہ جات

اجے سے تنازع کا اثر کاجل سے دوستی پر بھی پڑا: شاہ رخ خان

 

ممبئی :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ فلم جب تک ہے جان کی ریلیز کے بعد اجے دیوگن کے ساتھ تنازعے کے باعث انکی اداکارہ کاجل کے ساتھ دوستی متاثر ہوئی ۔

ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سپر اسٹار نے کہا کہ اکتوبر میں انھیں دو صدمے اٹھانا پڑے۔ پہلے انڈسٹری میں انکے گرو یش راج چوپڑا کی ناگہانی موت ہوئی۔ اس کے بعد انکا اداکار اجے دیوگن کے ساتھ تنازع ہوگیا۔ شاہ رخ نے کہا کہ انکا فلموں کی ڈسٹری بیوشن سے کوئی تعلق نہیں۔ اس لیے اجے کو انکے ساتھ اس تنازعے میں نہیں الجھنا چا ہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ اجے کے ساتھ تناز عے کے باعث انکی اداکارہ کاجل کے ساتھ 18 سالہ دوستی بھی متاثر ہوئی جس کا انھیں افسوس ہے۔

وینزویلا : ریلوے اسٹیشن پر موسیقی کی دھنوں سے مسافر لطف اندوز

0 تبصرہ جات

وینزویلا : ریلوے اسٹیشن پر موسیقی کی دھنوں سے مسافر لطف اندوز


وینزویلا کا ریلوے اسٹیشن موسیقی کی دھنوں سے گونج اٹھا، نوجوان موسیقاروں نے روایتی موسیقی کےدھنیں بکھیرکر لوگوں کےدل جیت لئے۔

وینزویلا کے کئی ریلوے اسٹیشنز ان دنوں موسیقی کی خوبصورت اور سحر انگیز دھنوں سے گونج رہےہیں۔ مسافروں سے کھچا کھچ بھری جگہوں پر موسیقی کی دھنیں بکھیرنے کا مقصد سفرکی تھکاوٹ سے پریشان مسافروں کو سکون فراہم کرناہے۔ ریلوےاسٹیشن پر مسافروں موسیقی کو خوشگوارتجربہ قراردیتےہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لاس اینجلس: کلنٹ ایسٹ ووڈ کےلئے کائونٹی میوزیم آف آرٹس ایوارڈ

0 تبصرہ جات

لاس اینجلس: کلنٹ ایسٹ ووڈ کےلئے کائونٹی میوزیم آف آرٹس ایوارڈ


ہالی ووڈ لیجنڈ اداکار اور ڈائریکٹر کلنٹ ایسٹ ووڈ کو لاس اینجلس کائونٹی میوزیم آف آرٹس نے ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا۔

آرٹس میوزیم کی جانب سے یہ افتتاحی تقریب تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے یہ تقریب ہر سال منعقد کی جائے گی جس میں ہالی ووڈ سٹارز اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ افتتاحی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر لیونارڈو ڈی کیپریو، اوما تھرمین، ریس ودرسپون اور دوسرے ہالی ووڈ اداکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکاسی سالہ کلنٹ ایسٹ ووڈ نے اپنے ساٹھ سالہ طویل کیرئیر کے حوالے سے بات کی۔

بھارت : فلمی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

0 تبصرہ جات

بھارت : فلمی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس میں کمی کا فیصلہ


بھارتی وزیر اطلاعات امبیکا سونی کا کہنا ہے انٹرٹینمنٹ ٹیکس میں کمی جائے گی تاکہ فلمی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔

بھارتی ریاست گوا میں بیالیسویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے موقع پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات امبیکا سونی کا کہنا تھا انٹرٹینمنٹ ٹیکس کو گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کے تحت لایا جا رہا ہے تاکہ اس میں کمی کی جا سکے۔انہوں نے کہا انٹرٹینمنٹ ٹیکس میں کمی سے فلم کی لاگت بھی کم ہو گی جس سے نئے فلمسازوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ فیسٹول میں بالی ووڈ اداکار ابھے دیول بھی شریک تھے،، جو اپنے پرستاروں کو آٹو گراف دیتے نظر آئے۔

بھارت میں 42 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول شرو ع، شاہ رخ خان نے افتتاح کیا

0 تبصرہ جات

بھارت میں 42 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول شرو ع، شاہ رخ خان نے افتتاح کیا


بھارت میں بیالیسواں انٹرنیشنل فلم فیسٹول شرو ع ہو گیا۔ شاہ رخ خان نے مشعل جلا کر افتتاح کیا۔

فلم فیسٹول بھارت کےساحلی شہر گوا میں منعقد کیا جا رہا ہے جو دس روز تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں حکومتی عہدیداروں سمیت فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے چہروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اب آرام کرنا چاہتے ہیں، فلمی میلے میں شرکت کے لئے حامی صرف اس لئے بھری کہ وہ اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں شریک فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شرکا کے دل جیت لئے۔
Pak Urdu Installer

فیس بک پر ہمارا صفہ

اپنے فیس بک پر لکھیں

مہمان ممالک

free counters