ونڈوز کیز کی چند ٹپس
آپ اپنے کی بورڈ کی ایک کی جس پر ونڈوز کا لوگو اس سے مختلف کام لے سکتے ہیں جو آپ ماوس کے بغیر بالکل آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں.
ذیل میں پانچ ونڈوز کی شارٹ کٹس اور ان کے بارے میں تعارف دیا جا رہا ہے.
Windows + D :
اس کی کی مدد سے آپ نے جتنی بھی اپلیکیشن کھولی ہوئی ہیں ان تمام کو منیمائز کر سکتے ہیں تاکہ آپ ڈیسک ٹاپ دیکھ سکیں۔ دوسری بار دبانے سے تمام اپلیکشن واپس اپنی سابقہ حالت میں آ جائیں گی۔
Windows + E :
اس کی مدد سے ونڈوز ایکسپلورر کو کھولا جا سکتا ہے جہاں سے آپ فائلوں کو مینج کرتے ہیں.
Windows + F :
اس کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر میں موجود فائلوں کو تلاش کرسکتے ہیں
Windows + Pause/Break :
اس کی مدد سے سسٹم پراپرٹیز ونڈو کھولی جا سکتی ہے۔
Windows + L :
اس کی مدد سے آپ اپنا کمپیوٹر بغیر کسی فائل کو بند کئے لاگ آف کرسکتے ہیں. اس کا فائدہ یہ ہے کہ کوئی آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے کمپیوٹر کو استعمال نہیں کرسکتا
0 تبصرہ جات:
Post a Comment