اسلام علیکم

محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com



وائی فائی راؤٹر کی رفتار کیسے بہتر کریں

0 تبصرہ جات

 
 
 
  انٹرنیٹ کی سست رفتار کو آپ کبھی کبھی گھر بیٹھے ہی درست کر سکتے ہیں
گھر کے وائی فائی روٹر سے کبھی کبھی انٹرنیٹ بہت اچھی رفتار پر کنیکٹ ہوتا ہے اور کبھی کبھی انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت خراب ہوتی ہے۔
لیکن انٹرنیٹ کی سست رفتار کو آپ کبھی کبھی گھر بیٹھے ہی درست کر سکتے ہیں۔
جب گھر کے ایک راؤٹر سے بہت ساری ڈیوائسز مربوط ہوں تب بھی اس کی رفتار پر بہت زیادہ فرق نہیں آنا چاہیے۔ لیکن یہ سب کو معلوم ہے کہ ایسا اکثر ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ایسے ڈیوائسز سے جو انٹرنیٹ سے رابطہ قائم ہوتا ہے وہ کمزور ہوتا ہے۔
  
 
آس پاس کی ڈیوائس اگر ایک ہی فریکوئنسی پر ڈیٹا ٹرانزٹ کر رہی ہوں تو ایسی پریشانی ہونا عام سی بات ہے
اس کی جو بھی وجوہات ہوں لیکن مصیبت اس کی ہوتی ہے جو USB dongle کا استعمال کر رہا ہو۔ آس پاس کی ڈیوائس اگر ایک ہی فریکوئنسی پر ڈیٹا ٹرانزٹ کر رہی ہوں تو ایسی پریشانی ہونا عام سی بات ہے۔
لیکن 2.4 گیگاہرٹز کی حد میں فریکوئینسیز بہت کم ہوتی ہے جبکہ ڈیوائسز بہت زیادہ۔ جب بھی دو فریکوئینسیز ایک دوسرے کے چینل میں ڈیٹا ٹرانسمیٹ کریں گی تو یہ پریشانی تو ہوگی ہی۔ پھر بھی آپ کو اس حالت میں کام تو کرنا ہی پڑتا ہے۔
لیکن ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اب ڈوؤل بند راؤٹر ملنے لگے ہیں۔
 
 
 
ڈبل بینڈ راؤٹر اس پریشانی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ لیکن یہ تھوڑا سا مہنگا ہے تو فیصلہ آپ کو کرنا ہے
چونکہ 2.4 گیگاہرٹز کی ڈیوائس کے مقابلے میں ان کی تعداد بہت کم ہے اس لیے ان پر کام کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو پیسے بھی زیادہ خرچ کرنے ہوں گے۔ گھر پر اس طرح کی پریشانی کو دور کرنے کے تین طریقے ہیں۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
وائی فائی راؤٹر کے ساتھ USB ایكسٹنڈر اگر استعمال کریں گے تو تھوڑے وقت کے لیے یہ پریشانی دور ہو جائے گی۔ ایسے ایكسٹنڈر کی وجہ سے وائرلیس راؤٹر کو آپ دوسری جگہ پر بھی رکھ سکتے ہیں اور آپ کا کام چلتا رہے گا۔
وائی فائی کے چینل کو تبدیل کرنے سے بھی آپ کو تمام ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر دکھائی دے گی۔ اس کے لیے آپ کو ایک وائی فائی اینالائزر اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا تاکہ جس بھی چینل میں پریشانی ہو اسے آپ سمجھ سکیں۔
 
 
وائی فائی راؤٹر کے ساتھ USB ایكسٹنڈر اگر استعمال کریں گے تو تھوڑے وقت کے لیے یہ پریشانی دور ہو جائے گی
گوگل پلے سٹور سے ایسے وائی فائی اینالائزر اپلیکیشن آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد وائی فائی راؤٹر کے چینل 1، 6 اور 11 استعمال کیجیے کیونکہ عام طور پر یہ سب سے کم استعمال کیے جاتے ہیں۔
ڈبل بینڈ راؤٹر اس پریشانی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ لیکن یہ تھوڑا سا مہنگا ہے تو فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔
2.4 گیگاہرٹز میں تین چینل ایسے ہوتے ہیں جن سے کافی کم ڈیوائسز کنیکٹ ہوتی ہیں۔ لیکن ڈبل بینڈ راؤٹر میں ایسے 23 چینل ہوتے ہیں۔اس لیے اس سے شاید ہی کبھی آپ کو رفتار میں کوئی مشکل پیش آئے گی۔

0 تبصرہ جات:

Pak Urdu Installer

فیس بک پر ہمارا صفہ

اپنے فیس بک پر لکھیں

مہمان ممالک

free counters