چین میں بہتر سالہ بوڑھے کو ماڈل بننے کا شوق
چین
میں بہتر سالہ بوڑھے کو ماڈل بننے کا شوق چرایا ہے، اس کا چہرہ ماڈلنگ کے
لیے مناسب ہو نہ ہو، البتہ ماڈل گرلز اس جیسی دبلی پتلی ضرور ہونا چاہتی
ہیں۔
"لوئی کیان پنگ" ساری عمر کھیتوں میں کام کرتا رہا ہے۔ اس کی پوتی نے اپنا بوتیک کھولا تو لوئی کیان کے دل میں بھی ماڈلنگ کی خواہش جاگ اٹھی۔ ایک دن اس نے پوتی کے تیار کردہ زنانہ ملبوسات پہنے تو خود کو اچھا خاصا ماڈل محسوس کیا۔ پوتی کی حوصلہ افزائی پر اس نے باقاعدہ ماڈلنگ شروع کر دی۔ آج" لوئی کیان"کا نام نوجوان لڑکیوں کے ملبوسات کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ لوئی کا کہنا ہے اس نے ماڈل بننے کا کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ عمر بھر کھیتی باڑی کرنے کے بعد بطور ماڈل شہرت پا کر لوئی خوشی سے پھولے نہیں سماتا۔

0 تبصرہ جات:
Post a Comment