فیس بک انتظامیہ کی جانب سے
droidfood
نامی مہم کے ذریعے کمپنی ملازمین کو اس بات کی ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ ایپل آئی فون کی بجائے اب اینڈرائیڈ سمارٹ فونز استعمال کریں۔
چونکہ شروع میں اینڈرائیڈ ، آئی او ایس کے مقابلے میں کچھ خاص نہیں تھا لہذا فیس بک نے اپنی تمام تر توجہ آئی او ایس ایپلی کیشن پررکھی، اور کمپنی ملازمین نے دھڑا دھڑ آئی فون خریدے۔ لیکن چونکہ اب فیس بک کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن بھی مقبولیت حاصل کرچکی ہےلہذا کمپنی یہ چاہتی ہے کہ کوئی بھی نیا ورژن ریلیز کرنے سے قبل کمپنی ملازمین اسے اچھی طرح چیک کریں اور اس میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کریں۔ پر مسئلہ یہ ہے کہ بہت کم کمپنی ملازمین اینڈرائیڈ فون کے مالک ہیں۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو یہ مہم چلانا پڑ رہی ہے۔
فیس بک ملازمین کو اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور انہیں فیس بک ایپلی کیشن میں کسی خرابی کی رپورٹ کے لیے بس اپنے فون کو زور زور سے ہلانا ہوتا ہے۔ اس فیچر کو Rage Shake کا نام دیا گیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کمپنی کی یہ مہم کامیاب ہوتی ہے اور فیس بک ملازمین آئی فون کو چھوڑ کر اینڈرائیڈ پر منتقل ہوتے ہیں؟ تاکہ صارفین کو ہر قسم کی خرابی سے پاک ایپلی کیشن مہیا کی جاسکے اور انہیں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

0 تبصرہ جات:
Post a Comment