کیاآپ نے کبھی سوچا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب آپ اپنے کمپیوٹر کو کی رنگ کے طور پر اپنے ساتھ لیے پھریں گے؟ اگر نہیں سوچا تو اب سوچ لیجئے کیونکہ ناروے کی کمپنی FXI Technologies کی جانب سے اب کمپیوٹر کو ایک یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں مقید کر دیا گیا ہے۔ اس یو ایس بی کو کاٹن کینڈی کا نام دیا گیا ہے۔
اس یو ایس بی میں 1.2GHz پراسیسر ، کواڈ کور جی پی یو ، 1GB ریم ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ اور ہائی ڈیفینیشن سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ اور آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں گوگل اینڈرائیڈ کا استعمال کیا گیا ہے ، اور سب سے انوکھی بات یہ کہ اس میں میموری کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
اس یوایس بی کی مدد سے آپ اپنے ٹی وی ، ایل سی ڈی ، کمپیوٹر مانیٹر غرض ہر وہ چیز جو سکرین رکھتی ہے اسے اپنا کمپیوٹر بنا سکتے ہیں۔اور اسکے لیے ضروری نہیں کہ وہ ٹچ سکرین ہی ہو، کیونکہ اس یو ایس بی میں بلیو ٹوتھ بھی موجود ہے لہذا آپ اسکے ساتھ ماؤس اور کی بورڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ یو ایس بی 2012 کے وسط میں بازار میں دستیاب ہوگی اور اسکی قیمت 200 ڈالر کے قریب ہوگی۔
0 تبصرہ جات:
Post a Comment