جاوا اسکرپٹ کےنقصانات .... پانچ نکات





اس میں کوئی شک نہیں کہ جاوااسکرپٹ ایک بہت اچھی زبان ہے مگر میں نے یہ دیکھا ہے کہ لوگ جاوا اسکرپٹ سیکھ کر بھی اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا پاتے..... آپ مندرجہ ذیل نکات کا دھیان رکھیں گے تو جاوا اسکرپٹ آپ کے لیے فائدہ مند ہوگی، ورنہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے:

1) جاوااسکرپٹ پوپ اپ باکسز استعمال کرتی ہے لیکن زیادہ پاپ اپ باکسز کا استعمال کرنے سے آپ کی ویب سائٹ پر آنے والے لوگ بہت تنگ ہوتے ہیں اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ تنگ کرنے والی ویب سائٹ کی طرف جانا ہی چھوڑ دیتے ہیں. یوں آپ کی ٹریفک کم ہوجاتی ہے.

2) جاوااسکرپٹ میں ایک فنکشن ونڈوز اسٹیٹس بار میں میسجز لکھنےکا بھی ہوتا ہے، بہتر ہے اسے استعمال نہ کریں. یہ بھی ایک طرح کی اسپیم سمجھی جاتی ہے یعنی فضول چیز جس سے آپ کے یوزر بھی تنگ ہوتے ہیں اور اس سے آپ کی ویب سائٹ کی پی آر بھی متاثر ہوسکتی ہے.

3) جاوااسکرپٹ میں ماؤس ایونٹ کا استعمال یعنی یوزر ماؤس ادھر ادھر کرے تو پوری ویب سائٹ ادھر سے ادھر چلی جائے، یہ بھی ایک احمقانہ قسم کی حرکت سمجھی جاتی ہے.

4) جاوااسکرپٹ میں ایسے مینوز جو کلک کرنے سے کھل جائیں اور کلک کرنے پر بند ہوں اور آپ کی ویب سائٹ کے بنیادی لنک اسی طرح کام کریں، یہ بھی یوزر کو پریشان کرنے والی بات ہے. بہتر ہے اگر یہ آپشن استعمال کرنی ہے تو اسے ماؤس اوور پر رکھیں تاکہ یوزر کو محنت نہ کرنی پڑے.

5) جاوا اسکرپٹ اس طرح استعمال نہ کریں کہ آپ کی ویب سائٹ صرف کوائریز ہی فکس کرتی رہ جائے ، یعنی وہ جاوااسکرپٹ کو اتنی دیر میں ایکزیکیوٹ کرے کہ یوزر ویب سائٹ دیکھے بغیر ہی بند کردے.

اگر آپ ان سب باتوں کا دھیان رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آپ کا یوزر کسی قسم کی مشکل میں مبتلا نہیں ہو رہا، تو جاوااسکرپٹ ایک بہت اچھی زبان ہے اور ایک کار آمد چیز ہے جس سے فائدہ اٹھانا بہت اچھی بات ہے.

امید ہے آپ توجہ دیں گے...