کمپیوٹر کے مبتدی کیلئے جہاں کمپیوٹر کی بیسک معلومات انتھائی اہم ہوتی ہے وہاں اس ابتدائی عرصے میں ٹائپنگ کی اسپیڈ اور قوانیں کے مطابق ٹائپنگ کرنا بھی نہایت اہم ہے۔ اگر اس پر شروع سے توجہ نہ دی جائے تو کی بورڈ پر ہاتھ قوانین ٹائپنگ کے خلاف سیٹ ہوجاتا ہے اور پھر اصلاح کافی مشکل ہوجاتی ہے اور ایسے ٹائپ رائٹرمیں وہ مہارت پیدا نہیں ہوتی جو کہ ایک ایکسپرٹ میں پائی جائے
لہذا یہاں پر ٹائپنگ ٹیوٹر سافٹوئیر کو شئیر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے تاکہ مبتدی حضرات اس سے خوب استفادہ کرتے ہوئے پوری زندگی ہمیں دعائیں دیتے رہیں امید ہے کہ اراکیں اس سلسلے میں بھرپور حصہ لیں گے اور اپنے آزمودہ ٹائپنگ ٹیوٹر سافٹوئیر ضرور شیئر کریں گے ۔
میں نے شروع میں اینی میٹڈ ٹائپنگ ٹیوٹر استعمال کیا پھر جب اپنے مضامیں کو خود ہی ٹائپ کرنا شروع کیا تو بحمد اللہ ٹائپنگ اسپید قدرے بہتر ہوگئی
میرا آزمودہ سافٹوئیر
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔