اسلام علیکم

محترم مہمان آپ کا
urduyahoo.blogspot.com
پر آنے کا بہت بہت شکریہ
اس بلاگ میں آپ کو اگر کوئی غلطی نظر آئے یا اس کی بہتری کے لئے اگر کوئی تجویز بھی دینا چاہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے
اور اگر آپ کوئی تحریر شائع کروانا چاہتےہیں تو آپ ہمیں ای میل کریں
ؑEmail : jinnah332@yahoo.com



گوگل ارتھ اب گوگل میپ میں

0 تبصرہ جات
google-earth-modelsگو گل نے اب گوگل ارتھ کو گوگل میپ میں متعارف کرادیا ہے اور اس میں کچھ نئی خصوصیات کا اضافہ کیا گیا ہے چونکہ روزانہ گوگل میپ لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں توان کے لئے اب اس نئے فیچر یعنی سہ سمتی نمونہ نگاری (3d modeling)کا اضافہ یقیناً خوشگوار ہوگا۔
اب گوگل میپ کے استعمال کنندہ ایک عقاب کی طرح دنیا کے کسی مقام پر جھپٹ سکیں گے، کسی بھی مقام کو کسی بھی زاویے سے دیکھا  اور اس کا نظارہ کیا جا سکے گا وہ 3D viewکیساتھ جس میں پہاڑ ، بلڈنگ اور یہاں تک کہ سمندر کی گہرائی بھی دیکھی جا سکے گی۔
جو استعمال کنندہ گوگل ارتھ کو استعمال کرتے رہے ہیں ان کیلئے اس کو استعمال کرنا کویہ مشکل نہ ہوگا، اس میں جو فیچرز شامل ہیں ان میں ؛
۔ تیزی سے قریب یا دور کرنا
۔ کسی بھی قطعہ زمین کو سہ سمتی نظا رے میں دیکھنا
۔ کسی ایک مقام کو تلاش کرنا اور اس مقام سے کسی دوسرے مقام کا فاصلہ معلوم کرنا


گوگل ارتھ اب گوگل میپ میں


اس نئے فیچر سہ سمتی کو “Earth”کو کلک کرکے استعمال کرسکتے ہیں اور اگرآپ کا براؤزر اس نئے فیچر کو سپورٹ نہیں کرتا تو آپ دیئے گئے گوگل ارتھ  پلگ ان پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اس کے بعد گوگل ارتھ گوگل میپس کا حصہ بن جائے گا اور استعمال کرنے والا آسانی کیساتھ میپ، سٹیلائٹ اور ارتھ ویو کا مزا لے سکتا ہے۔
گوگل نے اس کو Google Earth APIمیں بھی ریلیز کیا ہے تاکہ ڈیویلپرز آسانی کیساتھ اس کو ویب پروگرامنگ میں استعمال کرتے ہو اپنی ویب سائیٹ میں استعمال کرسکیں


0 تبصرہ جات:

Pak Urdu Installer

فیس بک پر ہمارا صفہ

اپنے فیس بک پر لکھیں

مہمان ممالک

free counters